(عمران یونس) نیب گرفتاری پر تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا ردعمل سامنے آگیا، کہتے ہیں کہ وہ خود پر لگنے والے الزامات کا عدالت میں دفاع کریں گے، اُمید ہےانصاف ملے گا۔
نیب لاہور کی جانب سے آف شور کمپنیز کیس میں گرفتاری عمل میں آنے پر عبدالعلیم خان نے سوشل میڈیا پیج پر ردعمل کا اظہار کیا، عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ نیب کارروائی پر انہوں نے سینئر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، وہ الزامات کا عدالت میں سامنا کریں گے اور انہیں امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا۔