سرکاری محکموں کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی

سرکاری محکموں کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد) ضلعی انتظامیہ نے پاکستان سٹیزن پورٹل میں آنیوالی شہریوں کی درخواستوں پر محکموں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصول ہونےوالی شکایات کا بروقت ازالہ نہ کرنیوالے سرکاری محکموں کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی۔

 پاکستان سٹیزن پورٹل کی شکایات کو نظرانداز کرنے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن ،واسا ، ایل ڈبلیو ایم سی بازی لے گئے۔ شہریوں کی شکایات کو بروقت نہ نمٹانے میں محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن اور سوئی گیس بھی پیچھے نہیں، ڈی سی لاہور نے محکموں کی رپورٹ پرائم منسٹر آفس اور وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی۔

 رپورٹ کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کو موصول ہونیوالی 2 ہزار 145 شکایات زیر التواء ہیں، شعبہ انفراسٹرکچر کی 293، شعبہ ریگولیشن کی 743، شعبہ پلاننگ 238، شہری سہولیات کی 142، ڈائریکٹر ایڈمن کی 5، فنانس کی 13 شکایات زیر التواء ہیں۔ سمن آباد زون کی 223، داتا گنج بخش زون کی 151، عزیز بھٹی 241، گلبرگ 187، راوی 108، واہگہ کی 71، شالامار زون کی51 شکایات زیر التواء ہیں۔ صفائی سے متعلق 70 شکایات، واسا سے متعلق 90 زیر التواء ہیں۔ ہیلتھ سے متعلق 180، تعلیم سے متعلق 150 درخواستیں اور سوئی گیس کی 200 درخواستیں زیر التواء ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer