ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو: سفارشوں کی بنیاد پر تعینات جونئیر افسران کو ہٹانے کا فیصلہ

لیسکو: سفارشوں کی بنیاد پر تعینات جونئیر افسران کو ہٹانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) لیسکو میں سیاسی سفارشوں کی بنیاد پر تعینات جونیئر افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ ،کمپنی میں آپریشن ونگ، شعبہ جی ایس سی، جی ایس او سمیت اہم ترین شعبوں میں گریڈ انیس میں ترقی پانیوالے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو تعینات کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکومیں گریڈ انیس پرتعینات جونیئرافسران کوعہدوں سےہٹانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، کمپنی کے نوے فیصداہم ترین شعبوں پر جونیئر افسران براجمان ہیں ، پیپکو نےلیسکوکو گریڈ انیس میں ترقی پانیوالےافسران کی خدمات دے دی ہیں، گیارہ سپریٹنڈنگ انجینئرز دو روزمیں لیسکومیں رپورٹ کریں گے، آپریشن ونگ کے پانچ سرکلزمیں جونیئرافسران کی تعیناتی کی گئی, جن میں سینٹرل سرکل سےالیاس گھمن کا تبادلہ فیسکو کیا گیا ہے ان کی جگہ نیا سپریٹنڈنگ انجینئرتعینات ہوگا۔

اسی طرح ایسٹرن سرکل میں جونیئرافسررشیداحمد، ساؤتھ سرکل میں جونیئرافسررمضان بٹ کی جگہ نئی تعیناتی ہو گی, کمپنی کے قصورسرکل میں راجہ محمود اوراوکاڑہ سرکل میں فاروق گجرکی جگہ سینئرافسرکولگایاجائیگا۔

شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن میں جونیئرترین افسررفعت محبوب کوبھی ہٹانےکا فیصلہ کیا گیا ہے, اہم ترین شعبہ جی ایس سی میں گریڈ انیس کا افسرتعینات کیاجائیگا، کمپنی میں مینجرمارکیٹنگ،مینجرایس اینڈآئی،ایم اینڈایس میں بھی سینئرافسرتعینات ہوگا۔

لیسکومیں ٹرانسفر ہونیوالوں میں عطرت حسین،محمدریاض، محمدنعیم،بشیراحمد، صدیق اللہ خان، نوراحمد سومرو، اللہ یارخان، رانااشتیاق احمد،منظورسومرو،جہانگیرخان آفریدی اورناصرایازگورمانی کوبھی لیسکورپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ کرنیوالےافسران میں بعض افسرنئےلیسکوچیف مجاہد پرویز چٹھہ کے قریبی دوست ہیں، لیسکو چیف اپنی نئی ٹیم بنا کر کمپنی کوچلانےکیلئے کوشاں ہیں۔