اویس کیانی: معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سےشہریوں پرایک اور اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع بتا رہے ہیں کہ پیٹرول،ڈیزل کےفی لیٹرپراوایم سیز، ڈیلرزمارجن1.10سے 1.28روپےتک بڑھانےکی تجویز پر عمل کرنے کے لئے غور کیا جا رہا ہے۔
پیٹرول اورڈیزل پرمارجن میں اوسط فی لیٹرایک روپے20 پیسےاضافےکا امکان ہے۔
او ایم سی اور ڈیلر کا منافع بڑھانے سے پٹرول اور ڈیزل کے کنزیومرز پر2روپے 40پیسےتک فی لیٹرکااضافی بوجھ پڑسکتاہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اورڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر کا مارجن بڑھانےکی منظوری اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی سے لی جائے گی۔ اس ضمن میں ایک سمری ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
ای سی سی سےمنظوری مل گئی تو اس تجویز کی توثیق کے لئے ایک سمری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش ہو گی۔
اس وقت پیٹرول پراوایم سیز،ڈیلرز مارجن کاشہریوں پرفی لیٹربوجھ 16.51روپے ہے۔ ڈیزل پربھی او ایم سیز،ڈیلرز مارجن کا شہریوں پر فی لیٹربوجھ16.51روپے ہے۔
اس وقت ایک لیٹر پیٹرول،ڈیزل پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کامنافع7روپے87 پیسے ہے۔ فی لیٹر پیٹرول اورڈیزل پراس وقت ڈیلرزکاکمیشن 8روپے 64پیسے لاگو ہے،۔