ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق، ڈپٹی کمشنر معطل 

Chief minister Maryam Nawaz, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی کی نیپا چورنگی جیسا روح فرسا سانحہ پنجاب میں بھی ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نے پہلا کام یہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر کو برطرف کر دیا۔

آج صبح پنجاب کے شہر لودھراں میں ایک سات سالہ بچے کے گٹر کے کھلے مین ہول میں گر جانے کا سانحہ ہوا،  مین ہول سے گٹر میں گر جانے والا بچہ جاں بحق ہو گیا۔  اس سانحہ کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اعلی مریم نواز نے پہلا کام یہ کیا ہے کہ لودھراں کے ڈپٹی کمشنر کو معطل کر دیا ہےاور اس کے بعد یہ حکم دیا کہ بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے اور گٹر کے مین ہول کے کھلا ہونے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ براہ راست ان کو پیش کی جائے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق سات سالہ بچے کے کھلے مین ہول میں گر جانے  اور جاں بحق ہو جانے کا واقعہ  لودھراں کے علاقہ دھنوٹ میں ہوا۔ معلوم ہوا کہ بچہ اپنے چچا کے ساتھ ناشتہ کا سامان لینے کے لئے گھر سے نکلا تھا، چچا آگے چل رہا تھا، کم سن بچہ اس کے پیچھے پیچھے چل رہا تھا، کھلے میں ہول سے بچہ گٹر میں گر گیا اور جاں بحق ہو گیا۔ 

لودھراں کے علاقہ دھنوٹ میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے ریحان کا جنازہ ہو گیا ہے اور اس کی مقامی قبرستان مین تدفین کر دی گئی ہے۔