ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتا ہے؛ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ

نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتا ہے؛ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سندھ  کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز  کا آغاز  دو دہائیوں کے  طویل وقفہ کے بعد  دوبارہ کراچی میں منعقد  کیے گئے ہیں، ہمیں دیگر صوبوں ، علاقوں اور محکموں کے کھلاڑیوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے، نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک  ہوتاہے۔ 

سندھ  کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ محترم جناب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب،وزیر کھیل ، صوبائی اسمبلی و کابینہ اراکین ،صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ، معزز مہمانان گرامی،منتظمین، کھلاڑیوں اور خواتین و حضرات  ،السلام علیکم، آج پاکستان  کے تمام صوبوں اور علاقوں کی خوبصورتی جھلک رہی ہے، یہ ہمارا میگا ایونٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان  بھر سے آئے ہوئے  تمام کھلاڑیوں  کو خوش آمدید کہتا ہوں، آپ سب  نے اس مقام تک پہنچنے میں بے پناہ محنت کی ہوگی، یہ نہ صرف سندھ حکومت بلکہ صوبے کے  تمام لوگوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیشنل گیمز  کا آغاز  دو دہائیوں کے  طویل وقفہ کے بعد  دوبارہ کراچی میں منعقد  کیے گئے ہیں، ہمیں دیگر صوبوں ، علاقوں اور محکموں کے کھلاڑیوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ  کی عظیم ثقافت  میں یہاں کی مہمان نوازی نمایاں ہے۔ نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک  ہوتاہے، نیشنل گیمز تمام صوبوں کے اتحاد کی نمائندگی کرتاہے۔ ملک بھر سے کھلاڑی اس  ایونٹ میں حصہ لیتے ہیں، ہم اس   نیشنل گیمز کو  ایک یادگار لمحے میں بدل دیں گے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے 24 مقامات پر 32 کھیلوں کے مقابلے  منعقد کیے گئے ہیں،  جن میں تقریباً 10,000 کھلاڑی حصہ لیں گے، نیشنل گیمز کے تمام تر انتظامات  مکمل ہیں، کراچی میں نیشنل گیمز کے انعقاد پر محکمہ کھیل  اور  سندھ اولمپک ایسوسی ایشن  کی انتھک کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ سب کی موجودگی نے  گیمز  کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے ہیں، آپ پاکستان کا فخر ہیں، جیت ہار کھیل کا حصہ ہے۔ 

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ آپ سب اپنے صوبہ اور محکمہ کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور  نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے، آپ  نہ صرف اپنے علاقے  یا محکمے کی نمائندگی کررہے ہو بلکہ آپ   پورےپاکستان کی نمائندگی کررہے ہو۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں چیئرمین  پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری کا تہہ دل سے مشکور ہوں، چیئرمین صاحب نے بطورِمہمان خصوصی ہماری دعوت قبول  کرکے ہمیں عزت و شرف بخشا، حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن  پر کارفرما ہے۔ چیئرمین صاحب کی موجودگی پاکستان کے نوجوانوں سے محبت کی واضح دلیل ہے۔ چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے ہر نوجوان کو ابھرتا  اور خود مختار دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان پائندہ باد