خان شہزاد: شہر کی اوپن مارکیٹ میں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ردّ و بدل کا سلسلہ جاری ہے۔
کرشنگ سیزن تیز ہونے کے باعث چینی کی قیمت میں بتدریج استحکام آنا شروع ہوگیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 5 روپے کمی کے بعد 186 روپے فی کلو پر ٹریڈ ہونے لگی ہے,اسی طرح شکر کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور 20 روپے کمی کے بعد قیمت 300 روپے فی کلوگرام تک آ گئی ہے,تاہم شہریوں کے مطابق پرائیویٹ کمپنیوں کے آٹے کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی، جس کے باعث روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی کوئی نمایاں فرق نہیں آیا.
مارکیٹ کی صورتحال دیکھتے ہوئے شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف چینی اور شکر نہیں بلکہ آٹا، سبزیوں، گھی اور دیگر روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی واضح کمی لائی جائے تاکہ عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے۔