احمد منصور: خیبرپختونخوا میں 2انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ9خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں ٹانک اور لکی مروت میں کی گئیں۔ٹانک میں آپریشن کے دوران 7 خارجی اور لکی مروت میں 2 خارجی مارے گئے۔
بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیاگیا۔خوارج سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے, علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عزم استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری ہے ۔ سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلیے پر عزم ہے۔