سمندری طوفان میچونگ نے بھارتی شہر چنئی میں تباہی مچا دی، اداکار عامر خان بھی پھنس گئے

سمندری طوفان میچونگ نے بھارتی شہر چنئی میں تباہی مچا دی، اداکار عامر خان بھی پھنس گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سمندری طوفان میچونگ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرا گیا، میچونگ کے زیر اثر بھارتی شہر چنئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی میں طوفانی بارشوں کے باعث ٹرینیں اور پروازیں منسوخ ہ جبکہ سکول بند کر دیے گئے۔چنئی ائیر پورٹ کے رن وے اور سب ویز پانی میں ڈوب گئے اور مختلف حادثات میں 12  افراد جان کی بازی ہارگئے۔

چنئی میں بارش کے پانی میں پھنسنے والے بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کو ریسکیو ورکرز نے کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پر پہنچایا۔