لاہور میں دھند کے ڈیرے، موٹروے کئی مقامات سے بند

لاہور میں دھند کے ڈیرے، موٹروے کئی مقامات سے بند
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ روڈ یوزرز کو آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

 ترجمان کے مطابق روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔