شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کتنےٹریفک حادثات ہوئے؟جانئے

Lahore
کیپشن: Rescue 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 254 ٹریفک حادثات میں 264 افراد زخمی ہو گئے ، 119 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 254 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 264 افراد زخمی ہوئے، 119 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا  جبکہ 145 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت برتنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔