پاک فوج کا ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید

Army Hali captor crash
کیپشن: Army Hali captor crash
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، آئی ایس پی آر کے کا کہنا ہے کہ حادثے میں دونوں پائلٹ میجر عرفان برچہ اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب نے شہادت کو گلے لگایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ دونوں پائلٹ میجر عرفان برچہ اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب نے شہادت کو گلے لگایا۔ سرچ اینڈ ریسکیو ہیلی کاپٹر اور فوج کے دستے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ہیلی میں سوار پائلٹ میجر زیشان , میجر عرفان اور کریو ممبر شہید ہوگئے،  ہیلی معمول کے دورے پر Comd FCNA اور Comd 323 Bde کے ساتھ تھی اور ایندھن بھرنے کے بعد 10 NLI Bn HQ واپس آتے ہوئے گر کر تباہ ہو گئی۔