ویب ڈیسک: عالمی سطح پر کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پھیلاؤ جاری ہے، اومی کرون سے متاثرہ ممالک کی تعداد 47 ہو گئی.
تھائی لینڈ میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اومی سے متاثرہ شخص امریکی شہری ہے۔ 35 سالہ مریض 29 نومبر کو اسپین سے تھائی لینڈ پہنچا تھا, تیونس، سینیگال اور چلی میں بھی اومی کرون کے ابتدائی کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ امریکا کی کم و بیش 17 ریاستوں میں نئے ویریئنٹ کے کیسز سامنے آچکے ہیں، برطانیہ میں 24 گھنٹے کے دوران نئے ویریئنٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اومی کرون کے کیسز کی تعداد 246 ہو گئی ہے۔