ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کی 50ویں برسی

میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کی 50ویں برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کی 50ویں برسی ۔پاک فوج اورقوم کاخراج عقیدت ۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے۔۔میجر شبیر شریف شہید نے سلیمانکی سیکٹر پر دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، 965 1کی جنگ میں ستار جرات اور 71 کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کیا۔

میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کی 50ویں برسی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے۔۔میجر شبیر شریف شہید نے سلیمانکی سیکٹر پر دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، 965 1کی جنگ میں ستار جرات اور 71 کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کیا۔

میجر شبیر شریف پاک بھارت1965 کی جنگ میں بحیثیت سیکنڈلیفٹیننٹ شریک ہوئے اور جنگ میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے پر انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا۔میجر شبیر شریف شہید 3 دسمبر 1971 ء کو سلیمانکی سکیٹر میں فرنٹئیر رجمنٹ کی ایک کمپنی کی کمانڈ کر رہے تھے اور انہیں ایک اونچے بند پر قبضہ کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔

میجر شبیر شریف کو اس پو زیشن تک پہنچنے کے لیے پہلے دشمن کی بارودی سرنگوں کے علاقے سے گزرنا اور پھر 100 فٹ چوڑی اور 18فٹ گہری ایک دفاعی نہر کو تیر کر عبور کرنا تھا،دشمن کے توپ خانے کی شدید گولہ باری کے باوجود میجر شبیر شریف نے یہ مشکل مرحلہ طے کیا اور دشمن پر سامنے سے ٹوٹ پڑے۔

تین دسمبر 1971ءکی شام تک دشمن کو اس کی قلعہ بندیوں سے باہر نکال دیا،6 دسمبر کی دوپہر کو دشمن کے ایک اور حملے کا بہادری سے دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف اپنے توپچی کی اینٹی ائیر کرافٹ گن سے دشمن ٹینکوں پر گولہ باری کر رہے تھے ۔

اس جنگ میں وہ ہیڈ سلیمانکی  کےمحاذ پر تعینات تھے اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور 6دسمبر 1971کو ملک اور قوم کے لیے اپنی جان قربان کردی۔