کبوتر بازی کے دوران گولیاں چل گئیں

 کبوتر بازی کے دوران گولیاں چل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری ) گڑھی شاہو میں کبوتر بازی کے دوران جھگڑے میں گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے طیب نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو میں کبوتر بازی پر جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے طیب نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے کبوتر واپس نہ دینے پرطیب پر فائرنگ کی۔پولیس نے موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب اچھرہ مین بازار میں واقع مدینہ زری ہاوس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔اچھرہ کے علاقے پاکستانی بازار میں واقع مدینہ زری ہاوس میں اچانک آگ لگ گئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے آدھے گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پرقابو پا لیا۔ریسکیو کے مطابق آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی، کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،، البتہ لاکھوں مالیت کا سامان جل کرراکھ ہو گیا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer