ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں 11 پیسے فی یونٹ اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بڑی پریشانی میں ڈال دیا۔ بجلی کی قیمتوں میں 11 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے، اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی مہنگی ہونے سےعوام پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق یکم دسمبر سے کر دیا گیا ہے۔