ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودیہ پلٹ شہری کے قتل کا معمہ حل

 سعودیہ پلٹ شہری کے قتل کا معمہ حل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) سندر میں دوران ڈکیتی سعودیہ پلٹ شہری کے قتل کا معمہ حل، مقتول کی بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، پولیس نے واردات کے تینوں کرداروں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی کے عارف کے کزن فیصل کے ساتھ مراسم تھے اورخاتون نے مبینہ آشنا سے مل کر سعودیہ سے آنے والے شوہر کے قتل کا منصوبہ بنایا جبکہ ملزموں نے چالاکی سے واردات کو ڈکیتی قتل کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ فیصل نے طیب اور سلیم کے ساتھ ملکر عارف کو گولی ماری اور نقدی اور زیورات لے گئے جبکہ اے ایس پی رائیونڈ کی نگرانی میں پولیس نے شواہد جمع کر کے تینوں ملزموں کو پکڑ لیا اورملزموں نے اعتراف جرم کرلیا، اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer