( عابد چوہدری ) شاہدرہ پولیس سٹیشن رشوت خوری کا بازار گرم، محرر طاہر کی شہری سے رشوت لینے کی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔
شاہدرہ پولیس سٹیشن کے محرر طاہر کی شہری سے رشوت وصولی کی فوٹیج منظرعام پر آ گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل شاہدرہ پولیس نے فلک شیر اور اس کے محلے دار کو لڑائی جھگڑے پر حراست میں لیا جن پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا جبکہ جھگڑے کے ملزم خلیل کی پیشی کے موقع پر محرر طاہر سے رشوت کا مطالبہ کیا جس پر خلیل کے اہلخانہ کی جانب سے طاہر کو رشوت دے دی گئی۔
واقع کی خبر نشر ہونے پر ایس پی سٹی صفدر رضا کاظمی نے محرر کو فوری طور پر معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔