سٹی 42 : شہر میں پتنگ بازی پر قابو نہ پایا جاسکا، 23 سالہ حارث خالد ڈور پھرنے سےتھانہ غالب مارکیٹ کے علاقہ میں زخمی ہوگیا۔
حارث خالد موٹر سائیکل پر جارہا تھا غالب مارکیٹ پارک کے قریب ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سے گرگیا، ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مزید علاج معالجہ کے لئے حارث کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔