شاہد سپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے مون سون سیزن کے دوران جلنے اور خراب ہونے والے بجلی کے میٹرز فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کمپنی نے ڈیفیکٹو کوڈ والے کنکشنز کے لیے سنگل فیز اور تھری فیز میٹرز جاری کر دیے ہیں۔
لیسکو کے مطابق جلنے اور خراب ہونے والے میٹرز کو اے ایم آئی میٹرز کے بجائے سٹیٹک میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا، جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈیفیکٹو کوڈ لگنے والے تمام کنکشنز کے میٹرز بھی تبدیل کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ میٹرز کی بروقت تبدیلی سے صارفین کو اوسط (ایوریج) بلز جاری نہیں ہوں گے، جبکہ اس وقت ڈیفیکٹو میٹرز والے متعدد کنکشنز کو اوسط بل جاری کیے جا رہے ہیں۔
لیسکو نے متعلقہ افسران کو میٹرز کی جلد از جلد تبدیلی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔