ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کی تاریخ پچاس روز پہلے دینے کا مقصد ملک بھر میں بھرپور انتخابی و تنظیمی مہم چلانا اور کارکنوں کو متحرک کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کو ایک اہم سیاسی مہم کے طور پر منظم کرے گی، جس کے لیے اخراجات، کارکنان کی رہائش اور ممکنہ قانونی معاملات سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پارٹی کے اندر اور باہر چندہ مہم بھی شروع کی جائے گی، جبکہ اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے بھی خصوصی فنڈ جمع کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کی صورت میں قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے وکلاء پر مشتمل خصوصی قانونی ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ طویل مدت پہلے لانگ مارچ کی تاریخ دینے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔