ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں مہنگائی کا طوفان برقرار، دیہاڑی دار طبقہ شدید پریشانی کا شکار

شہر میں مہنگائی کا طوفان برقرار، دیہاڑی دار طبقہ شدید پریشانی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خان شہزاد: شہر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث دیہاڑی دار اور کم آمدن والے افراد شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل 490 سے 690 روپے فی کلوگرام جبکہ چاول 320 سے 580 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہے ہیں۔

 مصالحہ جات اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی مسلسل بلند سطح پر برقرار ہیں، جس سے شہریوں کے لیے روزمرہ ضروریات پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

 شہریوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی لانے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔