ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،2300 لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،2300 لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ارشاد قریشی : پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن نے جہلم میں جعلی کولڈ ڈرنکس اور غیر معیاری نمک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء تلف کر دیں۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق 2 ہزار 300 لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس اور 10 من سے زائد معروف برانڈ کے نام سے فروخت ہونے والا غیر معیاری نمک ضبط کیا گیا۔ دونوں مصنوعات کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے، جہاں تجزیے میں سیمپل فیل ہونے کے بعد تمام ضبط شدہ اشیاء کو تلف کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تلف کی جانے والی جعلی کولڈ ڈرنکس اور غیر معیاری نمک کی مجموعی مالیت تقریباً 7 لاکھ روپے تھی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبے بھر میں مختلف اشیائے خور و نوش کی سیمپلنگ کا عمل مسلسل جاری ہے.