سٹی42: اڈیالہ جیل سے ایک دن میں دوسری بڑی خبر آ گئی۔
بانی کے وکیل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔
بانی کے وکیل سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا س کے نمائندوں کو بتایا،"آج ہم نے درخواست دی ہے کہ ہم اوپن ٹرائل کے بغیر عدالتی کاروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ "
پی ٹی آئی کے بانی کے وکیل نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا،"نہ فیملی کو نہ میڈیا کو داخلے کی اجازت ہے۔" سلمان صفدر نے کہا، "ہائی کورٹ نے اوپن ٹرائل کا طریقہ کار بتایا ہے۔یہ ٹرائل ہائی کورٹ کے احکامات کے منافی چل رہا ہے۔اگر یہ اوپن نہیں ہوگا تو ہم عدالتی کاروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔"
سلمان صفدر نے کہا، عدالت نے یقین دہانی کرائی ہے اوپن ٹرائل کے تقاضے پورے ہونگے۔
انہوں نے یہ بھی کہا، جیل سپرینڈنٹ باہر وکلاء کو کیوں روک رہے ہیں۔ عدالت نے آج بغیر کاروائی کے سماعت ملتوی کی ہے۔پراسیکیوشن کی پوری ٹیم کو اجازت ہے لیکن ہمارے وکلاء کو اجازت نہیں۔آج جج صاحب نے جب کاروائی شروع کی تو صرف مجھے اندر جانے کی اجازت ملی۔بانی نے آج خود عدالت کو بتایا سلمان اکرم راجہ میرے فوکل پرسن ہیں انکو اندر آنے کی اجازت دی جائے۔
سلمان صفدر نے کہا، توشہ خانہ(ٹو) کیس ایک منفرد کیس ہے۔ یہ کیس جب ہائی کورٹ میں جاتا ہے تو کیس ہی نہیں لگتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا، بانی اور بشری بی بی پر سختیاں بڑھائی جارہی ہیں۔