ویب ڈیسک : انٹر بینک میں مہنگا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 282.57 روپے سے بڑھ کر 282.67 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرون قرض کی ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی گئی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285.15 روپے پر برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 81 پیسے اضافے سے 330.45 روپے، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے اضافے سے 379.50 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 77.65 روپے پر پہنچ گیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.95 روپے پر برقرار رہا۔