ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعتی زونز کے لیے اوگرا سے گیس سیلز کا لائسنس حاصل کرنے کی منظوری

چیئرمین پیڈمک کی صدارت میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

صنعتی زونز کے لیے اوگرا سے گیس سیلز کا لائسنس حاصل کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 170 واں اجلاس ہوا ۔
پیڈمک کے صعنتی زونز کیلئے اوگرا سے گیس سیلز کا لائسنس حاصل کرنے کی منظوری دی گئی ، گیس کی فراہمی کے لئے آلات اور میٹرز کی خریداری کی منظوری دے گئی، ملتان انڈسٹریل سٹیٹ میں ساڑھے 3 کروڑ کی لاگت سے سڑکوں کے پیچ ورک کی منظوری   بھی دے دی 
16کروڑ کی لاگت سے ملتان انڈسٹری اسٹیٹ مین سیوریج پائپ لائنز بچھانے کی منظوری دی گئی ، قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں مرکزی سڑک کی توسیع کیلئے 2 کروڑ 30 لاکھ کی منظوری دی گئی ،پیپرا رولز کے تحت بزنس پارک کے ترقیاتی کاموں کا ٹھیکہ سرکاری ادارے کو دینے کی منظوری دی گئی۔

سیکرٹری صنعت و تجارت عمر مسعود، ساجد سلیم منہاس، میاں نعمان کبیر،محمد احمد خان، شہزاد اعظم خان،سی ای او پیڈمک کپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ،سی او او علی معظم سید ، جی ایم بی ڈی آمنہ فیصل شاہ سمیت محکمہ خزانہ ، لیبر اور ٹیوٹا حکام  بھی شریک ہوئے