ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیدیاں روڈ : زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

بیدیاں روڈ : زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : بیدیاں روڈ کے علاقے لدھڑ پنڈ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، ملبے تلے دبنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو  کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا،جاں بحق افراد میں 25سالہ عادل اور 45سالہ گوگا مسیح شامل ہیں۔

ترجمان پولیس  کے مطابق لاشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔