ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک ٹیک کے بعد انٹر ٹیک کا نصاب بھی متعارف کروانے کا فیصلہ

میٹرک ٹیک کے بعد انٹر ٹیک کا نصاب بھی متعارف کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میٹرک ٹیک کی کامیابی کے بعد پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی (PCTB) اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PTEVTA) نے انٹر ٹیک کا نصاب متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 اس مقصد کے لیے نصاب کی تیاری پر باضابطہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔آئندہ تعلیمی سال (2026) کے لیے انٹر ٹیک پارٹ ون کا نصاب تیار کیا جائے گا۔تعلیمی سال 2027 کے لیے پارٹ ٹو کا سلیبس تیار کیا جائے گا۔
پیکٹاء نصاب کی تیاری کے لیے 5 ماہرین تعلیم بھرتی کرے گا۔
اس وقت میٹرک ٹیک میں طلبا کو ایگریکلچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، فیشن ڈیزائننگ، ہیلتھ سائنسز  شعبوں کی تعلیم دی جا رہی ہے۔نصاب مکمل ہونے کے بعد ہائر سیکنڈری اسکولوں میں انٹر ٹیک کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔