ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب حکومت نے 4 بلٹ پروف مرسڈیز کی خریداری کی منظوری دیدی

 پنجاب حکومت نے 4 بلٹ پروف مرسڈیز کی خریداری کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے 4 نئی بلٹ پروف مرسڈیز گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ہر گاڑی میں VR10 لیول کی جدید بلٹ پروف سیکیورٹی موجود ہو گی۔گاڑیاں شاہنواز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی سے خریدی جائیں گی۔
ایک گاڑی کی قیمت 18 کروڑ 25 لاکھ روپے طے کی گئی ہے جبکہ چار گاڑیوں کی مجموعی لاگت 73 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
 مالی تفصیلات کے مطابق گاڑیوں پر ٹیکسز کی مد میں 6 کروڑ 52 لاکھ روپے بھی شامل ہیں۔گاڑیوں کی مجموعی خریداری پر 79 کروڑ 54 لاکھ 18 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔
خریداری کا عمل پنجاب پروکیورمنٹ رولز کے تحت کیا جائے گا۔