ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی وزیراعظم کا پورے غزہ پر قبضے کا فیصلہ، فوجی کارروائی کی منظوری

اسرائیلی وزیراعظم کا پورے غزہ پر قبضے کا فیصلہ، فوجی کارروائی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسرائیلی وزیراعظم نے پورے غزہ پر قبضے کا فیصلہ کر لیا،کہاجنگی مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور حماس کا خاتمہ کریں گے، نیتن یاہو کی جنگی کابینہ نے پورے غزہ میں فوجی کارروائی کی منظوری دے دی۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق فیصلہ ہو چکا اب پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔اسرائیل پورے غزہ میں آپریشن کرے گا ۔اگر اب کارروائی نہ کی تو یرغمالی بھوک سےمر جائیں گے۔زیر غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں جہاں یہ شبہ ہے کہ یرغمالی رکھے گئے ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مداخلت کرے اسرائیلی جنگی کابینہ کا فیصلہ امن کیلئے خطرہ ہے قبضےکا منصوبہ سنجیدہ ہو یا آزمائشی دنیا کو اسے روکنا ہو گا۔

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا معاملہ اسرائیل پر چھوڑ دیا۔پورے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ انکی حکومت کی توجہ فلسطینیوں کے محصور علاقوں میں زیادہ غذا پہنچانے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے باقی معاملے پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ زیادہ تر اسرائیل پر منحصر ہوگا۔