(عابد چودھری)ڈیفنس سی کے علاقے گوہاوہ ٹبہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق،پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس سی فیز8 کے قریب گوہاوہ ٹبہ میں مکان کی چھت گر گئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا۔ریسکیو کے مطابق ملبے تلے دب کر ایک بچی جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے ضروری کارروائی مکمل ہونے پر بچی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔