ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد عمران خان نے پہلی رات اٹک جیل میں گزاری

توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد عمران خان نے پہلی رات اٹک جیل میں گزاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا کے بعد پہلی رات اٹک جیل میں گزاری۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا، توشہ خانہ سے ملنے والے تحفوں کی غلط معلومات دیں جو بعد میں غلط ثابت بھی ہوگئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی بدنیتی کسی شک و شبے کے بغیر ظاہر ہوگئی، ان کے خلاف بھرپور شواہد موجود ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ  تحریک انصاف کے چیئرمین کو تین سال قید کاٹنے کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی دینا ہوگا، جرمانہ نہ دینے پر مزید چھ ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور میں ان کی زمان پارک والی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے پہلی رات جیل میں گزاری۔