لندن گئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا دو ٹوک بیان

Hamza Shahbaz reaches London to meet his uncle and PML-N supremo Nawaz Sharif
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف ان دنوں نجی دورے پر لندن موجود ہیں،   حمزہ شہباز نے ایک بیان میں وضاحت کرتے کہا بھاگ کر نہیں نجی دورے پر آیا ہوں،آئندہ برس ہونےوالے انتخابات میں نواز شریف انتخابی کمپین کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق   سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےلندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد حمزہ شہباز کا کہنا ہے تھا کہ چار سال بعد میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی صحت دریافت کی ، پاکستانی قوم انا کے پہاڑ پر بیٹھے اس شخص سے پوچھ رہی ہےجو کہتا تھاپاکستانی ریاست تباہ ہو جائے گی۔

  حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ ٹی بوائز کے نام پر پیسے منگوائے جاتے رہے ، عمران خان خود ڈکلیریشن فارم پر دستخط کرتے تھا، اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا،صادق و امین قوم کو جواب دے، جوڈیشل وزیراعلیٰ پہلی مرتبہ دیکھا ہے،آئندہ برس ہونےوالے انتخابات میں نواز شریف انتخابی کمپین کی قیادت کریں گے۔

نواز شریف پاکستانی سیاست کا محور ہیں، جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو واپسی ہوگی،فارن فنڈنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا،فارن فنڈنگ کیس سےعمران خان کے کھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا۔


M .SAJID .KHAN

Content Writer