مردہ قرار دیئے گئے لاکھوں ووٹرز زندہ، الیکشن کمیشن نے اعتراف کرلیا

The Chief Election Commissioner is the authority and the appointed chair of the Election Commission of Pakistan
کیپشن: ECP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ووٹرلسٹوں سے متعلق انکشاف، الیکشن کمیشن نےمردہ قراردیئےگئے ایک لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرزکوزندہ تسلیم کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق دوبارہ تصدیقی عمل میں مردہ ووٹرزکوزندہ قراردےدیاگیا ،دستاویز  میں بیان کیا گیا کہ پہلی تصدیقی مہم میں 32 لاکھ 8895 ووٹرز کو مردہ قرار دیا گیاتھا،دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 ووٹرز مردہ قرارپائے، مردہ قراردیئےگئے ووٹرزکوٹائپنگ غلطی کی وجہ سےلسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
دوبارہ تصدیق کے بعد ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کردیا گیا، الیکشن کمیشن نےتمام فیلڈ دفاتر کو ووٹرز لسٹوں کو رینڈم چیکنگ کی ہدایت کردی، الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید ہدایت کی گئی کہ ووٹر لسٹوں کی حتمی اشاعت 25 اگست تک یقینی بنائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer