ماڈلنگ میں برہنہ فوٹو شوٹ؛ اداکارہ نرگس فخری کے ویڈیو میں تہلکہ خیز انکشافات

ماڈلنگ میں برہنہ فوٹو شوٹ؛ اداکارہ نرگس فخری کے ویڈیو میں تہلکہ خیز انکشافات
کیپشن: narges fakhari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکی نژاد بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے بھارتی فلمی صنعت میں بڑے پروجیکٹس پر کام کے مواقع گنوا دینے کی وجہ بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نرگس فخری نے 2011 میں امتیاز علی کی فلم ’راک سٹار‘ سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ہے, نرگس فخری کو بالی ووڈ میں اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے کافی پسند کیا گیا تاہم وہ بالی ووڈ میں بہت زیادہ وقت نہ گزار سکیں۔

 ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں نرگس فخری کہتی ہیں کہ انہیں بالی ووڈ کا حصہ رہنے کیلئے کئی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں کاسٹنگ کاؤچ بھی شامل ہے۔

نرگس فخری نے کہا کہ میں شہرت کی لالچی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ڈائریکٹرز کی غیر اخلاقی اور نامناسب خواہشات کو پورا کرنے سے صاف انکار کیا، ان خواہشات کو رد کرنے کی وجہ سے مجھے بالی ووڈ کے کئی بڑے پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا۔

 اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی عزت اور وقار کی تلاش میں رہی جو بالی ووڈ میں مجھے کبھی کبھار ہی میسر آئی، اپنی اخلاقیات کو برقرار رکھنے کی عادت کے سبب مجھے کام سے روکا گیا، میں اپنے نظریے پر ثابت قدم رہی کیونکہ میرے لیے اخلاق بہت اہم چیز ہے۔

نرگس فخری نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میں نے ماڈلنگ کی دنیا کی نسبت بالی ووڈ کو بہتر پایا، ماڈلنگ میں برہنہ فوٹو شوٹ کیلئے زور دیا جاتا ہے جو میرے لیے ناقابل قبول ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک اوپن کریں:https://youtu.be/MhbStQmNbrc via @YouTube 

M .SAJID .KHAN

Content Writer