سابق وزیراعظم کی آنکھ کا کامیاب آپریشن

 سابق وزیراعظم کی آنکھ کا کامیاب آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی آنکھ کا میو ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا، سرجری کے بعد چوہدری شجاعت حسین گھر چلے گئے ، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ  دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ  سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی بائیں آنکھ کا میو ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔  چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال اور ممتاز آئی سرجنپروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے چوہدی شجاعت حسین کی سرجری کی جس کے بعد وہ گھر چلے گئے ہیں۔ ڈاکٹر کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل چوہدری شجاعت حسین کی دائیں آنکھ کا سفید موتیا کے باعث میو ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی آنکھ کا آپریشن کیا گیا اور لینز تبدیل کر دیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer