بھارت میں خودکشیوں کا رواج چل نکلا،ایک اور اداکار نے اپنی جان لےلی

بھارت میں خودکشیوں کا رواج چل نکلا،ایک اور اداکار نے اپنی جان لےلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارت میں خودکشیوں کا رواج چل نکلا،ایک اور اداکار نے اپنی جان لےلی ۔

کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کہانی گھر گھر کی جیسے مشہور بھارتی ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے والے بھارتی ٹی وی اسٹار سمیر شرما نے خود کشی کر لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 44 سالہ سمیر  شرما  اپنے ممبئی کے ملاد اپارٹمنٹ کے کچن میں مردہ حالت میں پائے گئے جس کی اطلاع اپارٹمنٹ کے چوکیدار نے دی۔ چوکیدار نے کچن کی کھڑکی سے سمیر شرما کو لٹکے دیکھا جس کی اطلاع اپارٹمنٹ کے لوگوں اور پولیس کو دی گئی۔

پولیس کے مطابق سمیر شرما کی لاش کچن کے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔
 

میلاد پولیس اسٹیشن کے سینیئر انسپکٹر کا کہنا ہے کہ سمیر شرما کے گھر سے خودکشی کرنے کے حوالے سے کوئی نوٹ نہیں ملا تاہم لاش کو دیکھ کر یہی شبہ ہے کہ خودکشی شاید دو روز قبل کی گئی ہے۔

View this post on Instagram

Chillin wid da ladies ;)

A post shared by Samir Sharma (@samir5d) on


سمیر شرما کی انسٹاگرام پر ڈپریشن سے متعلق پوسٹ بھی دیکھی گئی ہیں جس کے باعث تصور کیا جا رہا ہے کہ شاید وہ بھی ڈپریشن میں مبتلا تھے۔


  سمیر شرما ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اکثر معاون کردار میں جلوہ گر ہوتے تھے، وہ اسٹار پلس کے مشہور ڈرامہ سیریل ’ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ اور’کہانی گھر گھر کی‘ میں کام کر چکے ہیں۔

View this post on Instagram

Found some old pics. Thanks Chinks :)

A post shared by Samir Sharma (@samir5d) on

خیال رہے کہ بھارت میں شوبز شخصیات کی خودکشی کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اس سے قبل بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ اور ٹی وی اداکار و ماڈل  سشیل گوڑا بھی خودکشی کر چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer