یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منانے پر عوام کا شکریہ: عثمان بزدار

یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منانے پر عوام کا شکریہ: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مال روڈ (علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر پاکستانی شہریوں نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت بدلنے کیخلاف تقریبات میں بھرپور شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے یک زبان ہوکرکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ یوم استحصال کشمیر کی تقریبات میں شرکت پر اقلیتی برادریوں خصوصاً ہندو، سکھ اور مسیحی افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کشمیر نہ صرف ایک قومی مقصد ہے بلکہ بین الاقوامی مسئلہ بھی ہے۔ سب نے یک زبان ہو کر کشمیر کاز کیلئے آواز اٹھائی۔

 

 انہوں نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور عالمی برادری کو کھلے دل سے اس سلگتے مسئلے پر متوجہ ہونا پڑے گا۔ یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کورونا کے باعث چند ماہ لاک ڈاؤن برداشت نہ کر سکی، مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔ دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔

 

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کشمیری حق خود ارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر چیمبر میں چودھری پرویز الٰہی، طارق بشیر چیمہ اور چودھری مونس الٰہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میں پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت بھی شریک تھے۔ ملاقات میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ وزیر اعلی پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔

 

اس موقع پر پاکستانی قوم کشمیر یوں کے ساتھ کھڑی ہے۔عالمی برداری بھارتی مظالم روکنے کے لئے آگے آئے، پاکستانی قوم نے اظہار یکجہتی سے پیغام دے دیا کہ کشمیریوں کی فتح تک قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ مسلم لیگ ق کی قیادت کی عوامی فلاح کے منصوبوں بارے بات چیت، بعض تجاویز پیش کیں۔

Shazia Bashir

Content Writer