ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نالے سے 25 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

نالے سے 25 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)رائیونڈ میں نالے سے 25 سالہ لڑکی کی لاش برآمد، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

اے ایس پی رائیونڈ رضا تنویر کے مطابق رائیونڈ کے علاقے سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والی پچیس سالہ اقصی کی لاش نالے سے برآمد ہوئی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں جبکہ اقصی کا ذہنی توازن درست نہ تھا ۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب لوئر مال کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 40 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔  پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون مریم کے ساتھ ٹریفک حادثہ بند روڈ پر پیش آیا جہاں وہ سڑک عبور کرتے ہوئے ٹرک کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔ لوئر مال پولیس کا ورثا سے رابطہ ہو گیا ہے .پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer