ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگ مخالف امریکی بےوقوف، ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،ٹرمپ

پاکستان کی ثالثی مفید ہے، ایران کی تجاویز اچھی تو نہیں لیکن مفید ہیں ،امریکی صدر کی پریس کانفرنس

جنگ مخالف امریکی بےوقوف، ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ، ایران کے لیے امریکی ڈیل کی تجاویز بہت اہم ہیں ، ایران کے خلاف امریکا کی جنگ اچھی طرح جاری ہے ،  ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے، وہ شاید کل ہوسکتی ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھا کہ جنگ کی مخالفت کرنے والے امریکی شہری بے وقوف ہیں، ڈیل کیلئے امریکی تجاویز بہت اہم ہیں، ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکا،ایران کو جوہری ہتھیاروں سے نہ روکتے تو مشرق وسطیٰ تباہ ہوجاتا۔

 امریکی صدر کاکہناتھا کہ ہم نے گزشتہ روز اہم ریسکیو آپریشن انجام دیا ہے، ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے، وہ شاید کل ہوسکتی ہے،پائلٹ کی تلاش کیلئے ہمارے طیارے ایران کے اندرتک گئے،ہم نے اپنے پائلٹ کو دن کی روشنی میں ایران سے نکالا، امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنا تاریخ کا اہم آپریشن تھا ، ایک پائلٹ کو لانے کیلئے 200امریکی فوجیوں نے آپریشن کیا،ایران میں مشن کے دوران امریکی فوجیوں کو انتہائی قریب سے فائرنگ کا سامنا بھی ہوا ۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ امریکا ایران میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ، امریکانے ایران میں 10ہزار سے زائد کارروائیاں کیں، ایران کے خلاف امریکا کی جنگ اچھی طرح جاری ہے ، ایران کے لیے امریکی ڈیل کی تجاویز بہت اہم ہیں ، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

 امریکی صدر کاکہناتھا کہ ایران میں دوسرے آپریشن میں 155 طیاروں نے حصہ لیا ، ان 155 طیاروں میں 4 بمبار طیارے ، 64 فائٹر طیارے تھے ، ان کا کہناتھا کہ جدید امریکی ہیلی کاپٹروں کی کارکردگی شاندار رہی ، بطور کمانڈر انچیف میں اپنے فوجیوں کی کل کی شاندار کارکردگی کبھی نہیں بھول سکتا ۔

 ٹرمپ کاکہناتھا کہ ہمارے پاس بہت ذہین اور باصلاحیت لوگ موجود ہیں ، 155 طیاروں میں 48 ری فیولنگ ٹینکرز اور 13 ریسکیو ائیر کرافٹ شامل تھے ،ایران ریسکیو مشن کی خبر لیک کرنے والے بندے کا نام میڈیا اور اداروں سے پوچھوں گا ، قومی سلامتی کے تناظر میں اس شخص کو جیل ہونی چاہے جس نے خبر لیک کی ۔

 امریکی صدر کاکہناتھا کہ اپنے ریت میں پھنسے دو طیارے تباہ کئے کیونکہ ان میں اہم سامان تھا ، اپنے دونوں طیارے اس لیے تباہ کئے تاکہ دشمن کے ہاتھ نہ لگیں ، ان کاکہناتھا کہ ایرانی فوج بری طرح زخمی کرنل کو ڈھونڈتی رہی ، ایران میں ریسکیو آپریشن معمولی نہیں بہت خطرے والا تھا ، ایرانی اب تک حیران ہے کہ امریکا نے ایسا کیسے کرلیا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران میں رجیم تبدیل کردی ہے ،امریکی نائب صدر پاکستان جا سکتے ہیں۔پاکستان کی ثالثی مفید ہے ایران کی تجاویز اچھی تو نہیں، لیکن مفید ہیں ،میں نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کوقتل کیا،قاسم سلیمانی ہمارے 5 اڈے تباہ کرسکتا تھا، ایران میں کندھے سے داغے جانے والی میزائل نے امریکی جنگی طیارہ مار گرایا ۔