ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی اسمبلی میں بڑی سیکیورٹی لاپرواہی، گاڑی رکاوٹ توڑ کر اندر داخل

دہلی اسمبلی میں بڑی سیکیورٹی لاپرواہی، گاڑی رکاوٹ توڑ کر اندر داخل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں دہلی کی اسمبلی میں ایک بڑا سیکیورٹی لاپرواہی کامعاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک گاڑی رکاوٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی اور اسپیکر کی گاڑی پر سیاہی پھینکی گئی۔  کارسوار موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔اس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں میں ہلچل مچ گئی ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم گاڑی نے سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑ کر دہلی اسمبلی کے احاطے میں داخل ہو کر شدید سیکیورٹی خدشات پیدا کر دیے، جبکہ اسپیکر کی گاڑی پر بھی سیاہی بھی پھینکی گئی۔پیر کی دوپہر دہلی قانون ساز اسمبلی میں ایک بڑا سیکیورٹی کوتاہی اس وقت سامنے آئی جب ایک نامعلوم گاڑی نے  سیکیورٹی بیریئر کو ٹکر مار کر توڑ دیا اور ہائی سیکیورٹی والے احاطے میں داخل ہو گئی۔

صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب واقعے کے دوران دہلی اسمبلی کے اسپیکر کی گاڑی پر سیاہی پھینکی گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ گاڑی گیٹ نمبر 2 کے ذریعے اندر داخل ہوئی، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں میں ہلچل مچ گئی اور حکام نے فوری کارروائی شروع کر دی۔

دہلی میں ہونیوالا یہ واقعہ اسمبلی کمپلیکس میں موجود سیکیورٹی انتظامات پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے، کیونکہ یہ علاقہ اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور قانون سازوں کی موجودگی کے باعث انتہائی حساس اور محفوظ سمجھا جاتا ہے۔حکام اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ موجودہ سیکیورٹی پروٹوکول کے باوجود یہ گاڑی کس طرح بیریئر توڑ کر محدود علاقے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔واقعے کی مکمل حقیقت جاننے کے لیے مختلف داخلی راستوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی چیک کی جا رہی ہے تاکہ گاڑی کی شناخت اور اس سیکیورٹی نقض کے پورے سلسلے کو سمجھا جا سکے۔