ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ فیس میں اضافے پر پابندی عائد کردی گئی۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پرائیویٹ اسکولز اور والدین کی جانب سے چلنے والی ٹرانسپورٹ پر کرایہ بڑھانے کی اجازت نہیں۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود طلبہ ٹرانسپورٹ چارجز برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

والدین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے سے روکنے کے لیے سخت احکامات جاری کردیے گئے۔ 

حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں کو احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسکول انتظامیہ یا نجی انتظام کے تحت چلنے والی ٹرانسپورٹ، دونوں پر فیصلے کا اطلاق ہوگا۔ 

اسکولوں کو طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ سروسز کا مکمل ڈیٹا  لازمی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام وینز اور ٹرانسپورٹ سروسز کی تفصیلات حکومت کو جمع کرائی جائیں۔ 

تعلیمی اداروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوسکتی ہے۔