ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: ٹریفک پولیس کو ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی کی تقریب، وزیراعظم کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

اسلام آباد: ٹریفک پولیس کو ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی کی تقریب، وزیراعظم کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ٹریفک پولیس کو ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم نے شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

ابتدائی طور پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کو 15 ماحول دوست ایکو-اسمارٹ الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی وزیراعظم کے ویژن اور حکومت کی توانائی بچت کی پالیسی کا حصہ ہے. حکومت کی دوراندیش پالیسی کی بدولت خلیج کا بحران شروع ہونے سے پہلے ہی، فیول اکانومی اور برقی گاڑیوں کی پالیسی پر کام شروع ہو چکا تھا. چند ماہ پہلے ہی ان گاڑیوں کی پروکیورمنٹ کا آغاز کردیا گیا تھا.

تقریب کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر گاڑی کے لئے ایک کپتان، ایک مرد رسپانڈر ، ایک رسپانڈر اور ایک ڈرائیور کا اسٹاف ہو گا جن کے لئے خصوصی وردیاں ہوں گی۔ یہ گاڑیاں شہر کی اہم شاہراہوں پر موجود رہیں گی تاکہ ٹریفک کا بہاؤ مزید  بہتر بنایا جا سکے۔ مکمل طور پر چارج ایک گاڑی  350 سے 400 کلو میٹرز کا فاصلہ طے کرسکتی ہے ۔ تیز ترین چارجنگ 60 سے 90 منٹ جبکہ ریگولر چارجنگ کے لیے 6 سے 8 گھنٹے درکار ہوں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی نسبت ان گاڑیوں کے استعمال سے فی گاڑی 0.55 ملین روپے ماہانہ  کی بچت ہو گی۔ یہ برقی گاڑیاں 13 سے 14 مہینوں میں اپنی لاگت پوری کر لیں گی۔ جلد ہی 15 مزید الیکٹرک وہیکلز اسلام آباد ٹریفک پولیس کی فلیٹ میں شامل ہو جائیں گی۔  

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی فلیٹ میں ان برقی گاڑیوں کی وفاقی حکومت کے اسلام آباد میں جدید ٹریفک مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے.