ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں اے آئی نصاب تیار،طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری!

پنجاب میں اے آئی نصاب تیار،طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب میں تعلیمی میدان میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی نصاب متعارف کرانے کی تیاری مکمل کی جا رہی ہے۔

پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کے مطابق پہلی مرتبہ اسکول سطح پر طلبہ کو ابتدائی مراحل سے ہی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد نئی نسل کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 60 دنوں میں اے آئی نصاب کو حتمی شکل دے دی جائے گی، جس میں ڈیٹا سائنس، مشین لینگ اور روبوٹکس جیسے جدید مضامین شامل ہوں گے۔

یہ نصاب مرحلہ وار پورے صوبے میں نافذ کیا جائے گا، جبکہ ابتدائی طور پر چند منتخب اسکولوں میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

مزید برآں اساتذہ کی تربیت اور تدریسی مواد کی تیاری بھی جاری ہے، تاکہ مؤثر انداز میں اس جدید نصاب کو پڑھایا جا سکے۔

 حکام کے مطابق نصاب میں اخلاقیات، تخلیقی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت کو بھی خاص اہمیت دی جائے گی۔