ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ: پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ: پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی متفرق درخواست بھی زیر غور آئی، جس پر فریقین نے اپنے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ درخواست قابل سماعت نہیں، حکومت کو لیوی ٹیکس عائد کرنے کا مکمل قانونی اختیار حاصل ہے، لہٰذا درخواست کو مسترد کیا جائے۔

دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی فیس عائد کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے، وفاقی حکومت از خود پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل نہیں کر سکتی۔

عدالت کی جانب سے کیس پر فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد آئندہ سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔