عرفان ملک: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں جعلی مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹری بے نقاب کر دی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم چوہدری محمد یسین ڈوگر کو فتح گڑھ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزم معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی مصنوعات تیار کرنے میں ملوث تھا اور اس کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں جعلی پروڈکٹس بھی برآمد کی گئیں۔
ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔