ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا بھرپور ایکشن،ہزاروں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی

لاہور پولیس کا بھرپور ایکشن،ہزاروں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے شہر بھر میں سکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو سخت کر دیا ہے۔

 ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر چیکنگ اور مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 60 ہزار سے زائد گاڑیوں جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی جا چکی ہے۔ اس دوران بغیر کاغذات 918 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید برآں 108 موٹر سائیکلوں کے خلاف دفعہ 550 ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی گئی، جبکہ 53 اپلائیڈ فار اور 23 غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی موٹر سائیکلوں کو بند کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری شدہ گاڑیوں اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس متحرک ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔