ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگین جرائم میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار

 سنگین جرائم میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور این سی بی انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری ملزموں کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت علی زیب اور ولید سجاد کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔ دونوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ دونوں ملزم تھانہ علی پور اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کو مطلوب تھے۔ 

ترجمان ایف آئی اےکا کہنا ہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے، ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

 ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزموں کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔