ویب ڈیسک : راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا رائیڈرز سے موٹرسائیکل چھینے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بائیکیا رائیڈرز سے چھینی گئی 2 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزموں کی شناخت عدیل اور اظہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزم ایپ استعمال کیے بغیر بائیکیا موٹر سائیکل بک کراتے اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیتے تھے۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ملزموں کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملزموں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔