ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں امن و امان سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر بھی مبارکباد دی۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو افغانیوں کی اپنے ملک واپسی کے لئے جاری آپریشن بارے بھی آگاہ کیا ۔

وزیر داخلہ نے ملاقات میں امن و امان سمیت سیاسی صورتحال پر بریف کیا ۔ بلوچستان اور کے پی میں امن امان کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی اتحادی اپنے معاملات پارلیمنٹ اور کابینہ میں متفقہ طور پر طے کرتے ہیں، حکومتی اتحادیوں میں بے مثال سیاسی ہم آہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا پہیہ اپنے ٹریک پر چڑھ گیا ہے اب کسی کو سیاسی تخریبی کاروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔ ملک میں سیاسی ٹھیراو اور امن امان کی صورتحال دن بدن ٹھیک ہو رہی ہے۔

علاوہ ازیں چئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم کو پی ایس ایل سیزن 10 کی تیاریوں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا، انہوں نے پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے دوران سیکورٹی معاملات سے متعلق  بھی وزیراعظم کو تفصیلات بتائیں۔